انتہاپسندی اور لسانیت کی سیاست کے نتائج بھیانک ہوتے ہیں‘ ثروت اعجاز قادری 

Dec 19, 2021

کراچی (نیوز رپورٹر)سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ بجلی وگیس بحران ، مہنگائی اور حکومتی منفی پالیسیوں نے غریب سے جینے جا حق چھین لیا ہے ،حکومت کی عوام دشمن پالیسیوں کا کسی صورت ساتھ نہیں دینگے ،پسے ہوئے مظلوم عوام کو حق دلانے کیلئے سڑکوں پر نکلنا ہوگا ،حکمرانوں نے کرپشن کا واویلا کرکے غریب کوایندھن بنادیا ہے ،کرپشن پہلے سے زیادہ ہورہی ہے غریبوں کے بنیادی حقوق سلب ہورہے ہیں ،مہنگائی اور غربت سے پریشان حال خود کشی کررہے ہیں ،گیس کی قلت اور بندش نے عوام کو مشکلات میں مبتلا کردیا ہے ،پاکستان سنی تحریک کے تحت ملک بھر میں مہگائی مٹائو تحریک کا اعلان کرتے ہیں ،ملک بھر کے تمام ڈویژن میں ذمہ داران وکارکنان احتجاج کا سلسلہ شروع کرکے مہنگائی مٹائو تحریک کا آغاز کردیں ،کراچی میں عوامی مہنگائی مٹائو احتجاج کی تاریخ کا اعلان جلد کردیا جائیگا ،حکمران ساڑھے تین سال میں دعوئے اور وعدوں اور طفل تسلیوں سے کام چلا یا غریب کو کوئی ریلیف نہیں دیا ،مہنگائی کا طوفان کا نہ رکنا حکمرانوں کی معاشی منفی پالیسیوں کا شاخسانہ ہے ،انتہاپسندی اور لسانیت کی سیاست کے نتائج قوموں اور ملک کیلئے بھیانک ہوتے ہیں ،سندھ بلدیاتی بل میں میئر کو آئین کی شق 140-Aکے تحت اختیارات منتقل کئے جائیں ،ان خیالات کا اظہار انہوں نے مرکز اہلسنت پر امام احمد رضاکانفرنس ہال میں ڈسٹرکٹ وسیکٹر کنوینر کے اہم اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ،اس موقع پر مرکز رابطہ کمیٹی کے آفتاب قادری ،طیب قادری بھی موجود تھے،ثروت اعجاز قادری کا کہنا تھا کہ حکمرانوں نے ملک کو آئی ایم ایف کے پاس گروی رکھ دیا ہے ،معاشی اور عوام دشمن پالیسیاں آئی ایم ایف بنارہی ہے ،آئی ایم ایف غریب کو خون چوس رہی ہے حکمران خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں ،آئی ایم ایف سے جتنا قرضہ لیا جاتا ہے آدھا سود کی شکل میں چلا جاتا ہے اور آدھا کرپشن کی نظر ہوجاتا ہے ،عوامپر مہنگائی کا بوجھ ڈال کر غربت کو ختم کرنے کی بجائے غریب کو ختم کیا جارہا ہے۔

مزیدخبریں