کراچی(نیوز رپورٹر)اعلی تعلیم میںپاکستان کی معتبرسمجھے جانے والی حبیب یونیورسٹی نے اپنے احسان مندوںکی فیاضی اورسرشاری کاشکریہ اداکرنے کی تقریب منعقدکی۔ تقریب میںحبیب یونیورسٹی کے سپورٹرز، کارپوریٹ سیکٹرسے سینئرلیڈرشپ، میڈیااورسو ل سوسائٹی کے اراکین نے شرکت کی۔ تقریب کی خاص بات یونیورسٹی کے ایمفی تھیٹرکوہلٹن فارماکے سی ای اوشہبازیاسین ملک اورانکی بیگم صائمہ ملک کے نام سے موسوم کرناتھاجومقامی امتحانی بورڈ ز کے طلبہ کوعالمی سطح کی تعلیم حاصل کرنے کے مواقع فراہم کرنے کازریعہ بن رہاہے۔اس موقع پرخطاب کرتے ہوئے حبیب یونیورسٹی کے صدرواصف رضوی نے ان محسنین کی کوششوںکوسراہتے ہوئے بتایاکہ حبیب یونیورسٹی پاکستان بھرمیںواحدجامعہ ہے جوایک کمیونٹی کی ملکیت ہے۔ انکاکہناتھاکہ "اعلی معیارکی جامعہ جس کاموازنہ کسی بھی دنیاکی یونیورسٹی سے کیاجاسکے اوراس میںپسماندہ پس منظرسے آنیوالے بچوںکوتعلیم تک رسائی قائم کرنے کارازحبیب یونیورسٹی کے سپورٹرزہیں"۔ انہوںنے حبیب یونیورسٹی کے ساتھ کھڑارہنے پرشہبازیاسین ملک اورانکے خاندان کاشکریہ اداکرتے ہوئے کہاکہ سرداریاسین اورانکے بیٹے شہبازیاسین ملک اس ادارے کے سب سے پہلے شریک بانیوںمیںسے تھے۔ اورحبیب فیملی کوانکی جانب سے دیاگیااعتماد، یقین اورحوصلہ اس شاندار یونیورسٹی کو بنانے میںاہم رہا۔