امرتسر (نیوز ڈیسک) سکھوں کے مقدس مذہبی مقام گولڈن ٹیمپل میں گزشتہ شام ایک انتہا پسند ہندو جنگلا پھلانگ کر گرو گرنتھ صاحب کی بے حرمتی کا مرتکب ہوا۔ جسے مشتعل افراد نے تشدد کر کے مار ڈالا۔ بتایا گیا ہے کہ گزشتہ شام گولڈن ٹیمپل میں حسب معمول سکھ عقیدت مند عبادت کیلئے مقدس کتاب گرو گرنتھ صاحب کے گرد جمع تھے کہ اچانک سر پر پیلا کپڑا باندھے ایک نوجوان جنگلا پھلانگ کر مقدس احاطے میں گھسا اور وہاں رکھی اشیاء اٹھائیں جس پر اسے سکھ عقیدت مندوں نے پکڑ کر مارنا شروع کر دیا اور باہر لے گئے۔ بعدازاں اسکی تشدد زدہ نعش میڈیا کے سامنے پیش کی گئی۔ مرنیوالے ہندو کا تعلق اترپردیش سے بتایا گیا ہے۔ پولیس نے نعش تحویل میں لیکر تحقیقات شروع کر دیں۔ سکھ گوردوارہ پربندھک کمیٹی کے صدر ہرجیندر سنگھ دھامی نے گورو گرنتھ صاحب کی بے حرمتی کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ پوری دنیا کے سکھوں کو اس حرکت سے دلی دکھ پہچا ہے یہ واقعہ نہیں ہونا چاہئے تھا۔
انتہا پسند ہندو
انتہا پسند ہندو گولڈن ٹیمپل میں جنگلا پھلانگ گیا‘ گرو گرنتھ صاحب کی بے ادبی‘ مشتعل افراد کے تشدد سے مارا گیا
Dec 19, 2021