صحبت پور(نامہ نگار) پیپلزپارٹی خواتین ونگ کی صوبائی رہنماء ڈاکٹرسکینہ سولنگی نے ڈسٹرکٹ پریس کلب صحبت پور میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکمرانوں نے ملک کو تباہ کردیا۔عوام دووقت کی روٹی کیلئے ترس رہے ہیں۔بیروزگاری مہنگائی نے عام لوگوں کی کمر توڑکررکھ دی ۔غربت سے تنگ آکر لوگ اپنے بچے بیچنے پرمجبور ہوگئے ۔ نااہل حکمرانوں سے چھٹکارا اہم ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس ملک کو بحرانوں سیصرف اور صرف پیپلزپارٹی ہی نکال سکتی ہیں۔ بہت جلداس نااہل حکومت سے جان چھوٹے گی۔آنے والے الیکشن میں پیپلزپارٹی وفاق سمیت چاروں صوبوں میں بھاری اکثریت سے کامیاب ہوگی اور چیئرمین بلاول بھٹو اس ملک کے وزیر اعظم ہونگے۔بلوچستان کا اگلا وزیراعلیٰ پارٹی کا جیالا ہی ہوگا۔دریںاثناء ڈاکٹر سکینہ سولنگی نے مولوی قادربخش کے سجادہ نشین فقیرمحمد صدیق گولہ کی والدہ اور فقیرمحمداقبال گولہ کی دادی کی وفات پران سے تعزیت کی۔ڈویژنل انفارمیشن سیکرٹری جاڑا خان گولہ، غلام عباس برڑو ، ہزارخان کٹبار و دیگر نے چائے پارٹی کا بھی اہتمام کیا۔