شریفوں کا دھندہ کیفر کردار تک پہنچائیں گے عمران اسماعیل

Dec 19, 2021

کراچی (نیوز رپورٹر) گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا ہے کہ ایک شریف لندن میں بیماری کے نام پر منصوبے بنا رہا ہے جبکہ دوسرا حساب دینے کی بجائے حساب مانگ رہا ہے،کرپشن کے پارٹنر وقت پڑنے پر ایک ہوجاتے ہیں ، شریف خاندان کو سزا دلوانے کیلئے ہر ممکن اقدامات کریں گے ،ہفتہ کو پریس کانفرنس کرتے ہوئے گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا کہ ایک طرف نیا پاکستان  اور دوسری طرف پرانا پاکستان ہے ،ہر دور میں ڈبل شاہ ایک نیا روپ لیکر آتا ہے ،یہ لوگ شریف نہیں ڈبل شریف ہیں ،منی لانڈرنگ میں شہباز شریف کے ساتھ ان کے بیٹے حمزہ شہباز بھی شامل ہیں ،انہوں نے ملازمین سے لیکر ٹھیکے والوں تک کے نام پر پیسے منتقل کئے ، ان کے اکاونٹس سے 17ہزار ٹرانزکشنز پکڑی گئی ہیں ،17ہزار ٹرانزکشنز کو پکڑنا آسان نہیں تھا ۔گورنر سندھ نے کہا کہ شہبازشریف نے ملازمین کے نام پر منی لانڈرنگ کی ، قوم کو غلط راستہ دکھانا ان کا شیوہ ہے ، شریفوں کا جو دھندہ ہے اسے کیفر کردار تک لے کر جائیں گے ،ایف آئی اے کے چالان سے پتہ چلتا ہے کہ 16ارب روپے کی منی لانڈرنگ ہوئی ۔انہوں نے کہا کہ جب تک کرپشن کو جڑ سے نہیں اکھاڑیں گے اس طرح تباہی ہوتی رہے گی ،کرپشن کے پارٹنر وقت پڑنے پر ایک ہوجاتے ہیں ۔گورنر سندھ نے مزید کہا کہ شریف خاندان کو سزا دلوانے کیلئے ہر ممکن اقدامات کریں گے ۔
 عمران اسماعیل 

مزیدخبریں