ملتان (خصوصی رپورٹر)سرسید لاء کالج گارڈن ٹائون کے زیر اہتمام اے پی ایس کے شہید طلباء و طالبات کو خراج تحسین پیش کرنے کے لئے تقریب منعقد کی گئی۔مہمان خصوصی ڈائریکٹر سرسید کالج چوہدری ابوبکر تھے۔ اس موقع پر چوہدری ابوبکر نے کہا 16 دسمبر 2014ء کا دن بہت بڑی اہمیت کا حامل ہے اس دن ہمارے طلباء و طالبات نے اپنی جانوں کے نذرانے پیش کئے، ڈیڑھ سو مائوں نے اپنی گودیں اجڑیں آج ان شہداء کا خون چیخ چیخ کر پکار رہا ہے کہ ہمارے ملزمان کو کیفرکردار تک پہنچایا گیا ہے یا نہیںشہیدوں کے وارثان کو انصاف نہیں ملا، ان شہید طلباء و طالبات اور اساتذہ نے اپنی جان کے نذرانے پیش کر کے تاریخ رقم کردی ۔ تقریب کے اختتام پر شہداء کو خراج تحسین پیش کرنے کے لئے فضا میں غبارے بھی چھوڑے گئے۔