خانیوال(خبرنگار)تحریک لبیک پاکستان کے ضلعی ناظم اعلیٰ راؤ محمد وکیل قادری نے کہا کہ شیخ جابر احمد قریشی اور شیخ فتح علی کے کارکنوں کے درمیان ہونے والاتصادم پرانی انتخابی رنجش اور دوبچوں کی جزباتیت کا نتیجہ ہے اسے تحریک لبیک پاکستان سے منسوب کرنا کسی طور بھی مناسب نہیں اور نہ ہی تحریک لبیک کے کارکنوں کو اس کی تربیت ہے اس جھگڑے میں تحریک لبیک کا کوئی ذمدار یا کارکن موجود بھی نہیں تھا انہوں نے کہا کہ کہ بعض حلقے اس جھگڑے کو تحریک لبیک پاکستان سے منسوب کررہے ہیں جو کہ سراسر غلط ہے انہوں نے کہا کہ شیخ جابر احمد قریشی سابق نائب ناظم تحصیل خانیوال اور انتہائی بردبار سیاسی شخصیت ہیں جبکہ شیخ فتح علی بھی ایک سیاسی رہنما ہیں دونوں رہنماؤں کو باہمی معاملات فہمی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ان جھگڑوں سے اجتناب کرتے ہوئے ایک دوسرے کی رائے کا احترام کرتے ہوئے اپنے اپنے ورکرز کو سمجھانا چاہیے انتخاب ایک جمہوری عمل اور ہار جیت اس کا حصہ ہے۔
خانیوال میں دو متحارب گروپوں میں تصادم پرانی انتخابی رنجش کا نتیجہ‘ راؤ وکیل
Dec 19, 2021