میاں چنوں ( خبر نگار )ضلع خانیوال میں کرسمس بازار لگائے جائیں گے ضلع خانیوال میں 72/10R شانتی نگر اور 133 سولہ ایل میاں چنوں میں کرسمس بازار لگائے جائیں گے۔ اسسٹنٹ کمشنر بختیار اسماعیل کی زیر صدارت کرسمس بازاروں کے انعقاد بارے اجلاس ہواجس میں ڈی او انڈسٹری، ڈی ڈی لائیو سٹاک، ڈی ایف سی، چیفآفیسر ضلع کونسل،ای اے ڈی اے اور سیکرٹریز مارکیٹ کمیٹی نے شرکت کی۔ کرسمس ڈے کے موقع پر منعقدہ بازاروں میں مسیحی کمیونٹی کو معیاری و سستی اشیاء خورد و نوش میسر آئیں گی۔
شانتی نگر ور چک 133 سولہ ایل میں کرسمس بازار لگانے کا فیصلہ
Dec 19, 2021