خانیوال (نمائندہ خصوصی) حلقہ پی پی 206 میں مسلم لیگ ن کی کامیابی کے پیچھے خواتین کا بڑا کردار ہے، خانیوال کی خواتین کو داد دیتی ہوں جنہوں نے مسلم لیگ ن کے حق میں ووٹ ڈال کر مہنگائی،بے روزگاری کا تماچہ موجودہ حکومت کودے مارا ۔ان خیالات کا اظہار نزہت عامر صادق مسلم لیگ (ن) شعبہ خواتین کی صدر نے خانیوال کی ضلعی جنرل سیکرٹری شاہین قمر شکیلہ کے ساتھ ایک ملاقات میں کیا۔ انہو ں نے مزید کہا کہ نواز شریف کے دور میں خواتین کو جو عزت ملی وہ اس دور میں نہیں ہے،مہنگائی کے خاتمے کے لیے اب موجودہ حکومت کو جانا ہوگا اور عوام کو میاں محمد نواز شریف او رشہباز شریف، مریم نواز اور حمزہ نواز شریف کا ساتھ دینا ہو گا۔
خانیوال ضمنی الیکشن میں ن لیگ کی کامیابی میں خواتین کا بھی بڑا کردار: نزہت صادق
Dec 19, 2021