ملتان (نیوز رپورٹر)رائل آرچرڈ ملتان کے ایڈ منسٹریٹر بریگیڈیر (ر)نادر حسین، ڈپٹی ایڈ منسٹریٹر کاشف علیم اورڈی جی ایم سروراقبال کھوکھر نے کہا ہے کہ معاشرے کے پر آ شوب ماحول میں مکینوں کو مثبت سرگرمیوں کا فروغ ہماری اولین ترجیح ہے تاکہ کوئی احساس کمتری کا شکار نہ ہو گل داؤدی کی نمائش کے علاؤہ دیگر مثبت تقریبات کا انعقاد رائل آ رچرڈ کرتی رہے گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے رائل آ رچرڈ کے زیراہتمام گل داؤدی کی نمائش کے موقع پر خطاب کے دوران کیا جس میں فیملیز اور بچوں میں انعامات تقسیم کیے گئے اور میوزیکل نائٹ کا انعقاد بھی کیا گیا۔ تقریب میں ایس او ایس کو بچوں کو چیف گیسٹ کے طور پر مدعو کیا گیا تقریب کے اختتام پر انعامات تقسیم کئے گئے۔