لودھراں(ڈسٹرکٹ رپورٹر)فولک ایسڈ اور آئرن حاملہ خواتین اوربچیوں کیلئے بہت ضروری ہے لوگوں کو اس بارے آگاہی نہ ہونے کے برابر ہے سول سوسائٹی اپنا کردار اداکرے۔ ان خیالات کا اظہار ڈاکٹر عامر بشیر ایم ایس ڈسٹرکٹ ہسپتال لودھراں،محمد اعظم کیانی صوبائی منیجر نیوٹریشن انٹرنیشنل اورمیڈم نازیہ شریف سوشل ویلفیئرآفیسر لودھراں نے نیوٹریشن انٹرنیشنل اور ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی کی جانب سے آئرن ، فولک ایسڈ کے استعمال اور یوٹیلائزیشن پر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ میٹنگ میں ڈاکٹر شاہد ثقلین ڈی ایچ او لودھراں، ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر خضرحیات خان،ڈاکٹرآصفہ شاہد ڈاکٹر زاہدہ ثقلین ڈاکٹر شوکت علی اعجاز ایم ایس این سی سے اختر شاکر صوبائی کوارڈینیٹر ڈاکٹر آسیہ سلیمان اور 30سے زائد این جی اوز کے صدور اورجنرل سیکٹریزسمیت ڈاکٹر عبدالشکور حیدری صدرلیگل ویلفیئر سوسائٹی لودھراں،حکیم محمد آصف صدر پبلک ویلفیئر آرگنائزیشن ،وارث علی پی پی ڈبلیو او،اوراے ڈی انجم صدر الرحیم ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن نے شرکت کی۔
فولک ابسڈ‘ آئرن حاملہ خواتین اور بچیوں کیلئے ضروری : ڈاکٹر عامر بشیر
Dec 19, 2021