گوادر کیسکوزیادتیوں کیخلاف فش کمپنیاں سرپا احتجاج تنصیبات ہٹانے کا فیصلہ

گوادر( بیورو رپورٹ )فش کمپنیاں کیسکو کی زیادتیوں  کے خلاف سراپا احتجاج بن گئیں ، زائد بلنگ اور ایکسٹرا چارجز نے دیوالیہ بنا دیا،کئی فیکٹریاں بند ہوگئیں۔اتنی بجلی استعمال نہیں کرتے اس سے کئی گنا بل کی ادائیگی پر مجبور کیا جاتا ہے، ڈیپ سی فشنگ اور غیر قانونی ٹرالنگ سے ہماری معشیت تباہ ہوگئی، پرائم منسٹر ریلیف پیکج تو کجا مچھلیوں کی ایکسپورٹ پر لاکھوں روپے ٹیکس لیے جاتے ہیں۔کیسکو کی زیادتیوں کے خلاف احتجاجاً اپنی لنک اور تمام تر تنصیبات ہٹا رہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار گوادر سی فوڈز ایسو سی ایشن کے راہنماؤں ناگمان عبدال، حاجی عبدالباسط ، میر مقصود کلمتی، اکمل شاہ، حاجی غلام محمد نگوری اور دیگر نے پر ہجوم پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ کیسکو گوادر کی بدمعاشیوں کے باعث سی فوڈز انڈسٹری تباہی کے دہانے پر پہنچ گئی۔

ای پیپر دی نیشن