پنڈی بھٹیاں بارکی صدارت کیلئے ناظم عباس بھٹی اورمیاں تصور میںمقابلہ ہوگا

پنڈی بھٹیاں(مبشرالحسن قادری)تحصیل بار ایسوسی ایشن کے انتخابات میں زبردست گہما گہمی قبل ازیں انتخابات کے اعلان ہونے پر باور کیا جا رہا تھا کہ اس مرتبہ شاید تما م عہدیداران بلامقابلہ منتخب ہو جائیں جوں جوں الیکشن کے دن نزدیک آتے گئے توں توں وکلاء کے مختلف گروپوں کے درمیان جوڑ توڑ عروج ہر ہے، شہر اور جونئیر وکلاء پر مشتمل وکلاء جو کہ اتحاد گروپ میں شامل ہیں انہوں نے صدارت کیلئے میا ں ناظم عباس بھٹی اور جنرل سیکرٹری کیلئے علی عمار گجر کو نامزد کیا گیا جس  کے بعد جو وکلا اس مرتبہ صدارت کے امیدوار بننے کیلئے تیار تھے اُن کے ارمان مانند پڑ گئے جس کے بعد وکلاء نے آپس میں صلاح مشورے کرنے شروع کر دیے مختلف گروپوں کی مشاورت کے بعد اب اتحاد گروپ کے مقابلے میں اقبالین گروپ نے صدر اور سیکرٹری کے ناموں کا اعلان کر دیا صدارت کیلئے موجودہ جنرل سیکرٹری میاں تصور عباس بھٹی جبکہ جنرل سیکرٹری کیلئے اے ڈی ڈاہر کو میدان میں اتار دیا جس کے بعد بار الیکشن جو کہ یکطرفہ معلوم ہورہا تھا زبردست کانٹے دار مقابلہ کی توقع کی جا رہی ہے ۔

ای پیپر دی نیشن