تلخیوں کو کم کرنے کیلئے کھیلوں پربھی خصوصی توجہ دینا ہو گی: تبارک حسین

گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی ) صدر ٹیکس بار تبارک حسین اور جنرل سیکرٹری حسن عسکری نے کہا ہے کہ نصاب سے ہٹ کرمثبت سرگرمیاں نہ صرف جوش ولولہ پیدا کرتی ہیں بلکہ نوجوانوں کے لئے سکون کے لمحات کوحاصل کرنے کی جستجو کو بھی پروان چڑھاتی ہیں ہمیں اپنی زندگیوں کی تلخیوں کو کم کرنے کے لئے کھیلوں کی طرف بھی خصوصی توجہ دینا ہو گی جس معاشرے میں کھیل کے میدان آباد ہوں وہاں ہسپتال ویران ہوتے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے ماسٹر سٹی میں ٹیکس بار وکلا کے سپورٹس گالہ کے اختتام پر انعامات تقسیم کرتے ہوئے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیااس موقع پر ٹورنامنٹ کمیٹی کے چیئرمین زاہد حسین اور نعیم ایوب کے علاوہ ٹیکس بار کرکٹ ٹیم کے کپتان تیمور انجم بھٹی بھی موجود تھے صدر ٹیکس بار تبارک حسین اور جنرل سیکرٹری حسن عسکری نے ٹورنامنٹ جیتنے والی ٹیم کے کھلاڑیوں حامد منیر اوردانیال کو ونرٹرافی دیگرکھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے۔

ای پیپر دی نیشن