ننکانہ صاحب(نامہ نگار)وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر کرسمس ڈے اور نئے سال کی تقریبات کے حوالے سے مسیحی برادری کو ریلیف دینے کے لیے ضلع بھر کے تمام گرجاگھروں میں صفائی ستھرائی کے بہترین انتظاما ت کیساتھ ساتھ سیکورٹی کے بھی فول پروف انتظامات کیے گئے ہیں،ملک پاکستان میں بسنے والی تمام اقلیتوں کو بنیادی حقوق اور اپنی اپنی مذہبی تعلیمات کے مطابق یکساں آزادی کے ساتھ زندگیاں گزارنے کی مکمل آزادی ہے ۔ان خیالات کا اظہار اسسٹنٹ کمشنر ننکانہ ڈاکٹر زینب طاہر نے مسیحی برادری کے گائوںمارٹن پور کے گرجاگھر میں کرسمس ڈے کے حوالے سے تقریب سے خطاب کرتے کیا۔ اس موقع پر مسیحی برادری کے عہدیداران ،ضلعی انتظامیہ کے افسروں سمیت مسیحی برادری کی کثیر تعداد بھی موجود تھی۔ اسسٹنٹ کمشنر زینب طاہر نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ ننکانہ صاحب کی جانب سے قائم کیے گئے کرسمس بازاروں میں مسیحی بھائیوں کے لیے اشیائے خورونوش مارکیٹ سے کم قیمتوں پر مہیا کرنا ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے۔
ضلع بھر کے گرجاگھروں میں سخت سیکورٹی انتظامات کیے گئے ہیں:زینب طاہر
Dec 19, 2021