کاہنہ (نامہ نگار )مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنماء محمد خالد جوئیہ نے نو منتخب ممبر صوبائی اسمبلی کو خانیوال حلقہ پی پی 206کی سیٹ جیتنے پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ جیسے جیسے ن لیگ ضمنی الیکشن جیت رہی ہے ویسے ویسے عمران خان نیازی سمیت پی ٹی ا ٓئی کے وزیروں مشیروں کی نیندیں حرام ہو رہی ہیں ۔پی ٹی آئی مکمل طور پر سوچ میں مبتلا ہو چکی ہے جنرل الیکشن میں کیا ہو گا ۔ن لیگ جنرل الیکشن میں پی ٹی آئی کو پورے پنجاب میں شکست دے گی ۔جنرل الیکشن سے قبل بھی بلدیاتی الیکشن ہو رہے ہیںجس سے دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہوجائیگا۔ لاہور کا لارڈ میئر بھی ن لیگ کا ہو گا آئندہ الیکشن میں پی ٹی آئی اقتدار میں تو کیا اپوزیشن میں بھی نظر نہیں آئیگی ۔شیر کے سامنے بلا چلنے والا نہیں عمران بلے کو لے کر گرائونڈ میں چلے جائیں جہاں اس کی اشد ضرورت ہے ۔
کامیابی سے وزیراعظم، وزیروں کی نیندیں حرام ہو رہی ہیں: خالد جوئیہ
Dec 19, 2021