رحیم یارخان(کرائم رپورٹر)رحیم یارخان اور اس کے نواحی علاقوں میں کالایرقان کے باعث اموات کاسلسلہ جاری مزید3افراد ہسپتال میں دم توڑگئے تفصیل کے مطابق لیاقت پورکارہائشی45سالہ عبدالحمید، رحیم یارخان کارہائشی 60سالہ محمدسلیمان اور چوک بہادر پورکے رہائشی70سالہ عمروڈا کو کالایرقان میں مبتلا ہونے پر ورثاء نے تشویشناک حالت میں طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کیاجہاں تینوں متاثرہ طبی امداد کے باوجود جانبرنہ ہوپائے اور دم توڑگئے اسی طرح سردارگڑھ کی رہائشی47سالہ ریحانہ بی بی اور50سالہ کنڈل مائی، خان پورکے رہائشی 35سالہ محمد ریاض، نوراحمد آباد کے رہائشی 57سالہ حاجی خان، جمالدین والی کی رہائشی35سالہ زرینہ بی بی اور ڈہرکی(سندھ) کے رہائشی50سالہ منظور کوکالایرقان میں مبتلا ہونے پر ورثاء نے طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کردیاجہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔
کالایرقان