ہیڈ پنجند پانڈ ایریا کی 25ہزار ایکڑ اراضی پر با اثر افراد قابض

Dec 19, 2021

علی پور،علی والی (نامہ نگار )ہیڈ پنجند پانڈ ایریا کی 25 ہزارایکڑ اراضی پر بااثر افراد قابض تفصیلات کے مطابق علی پور تحصیل پانڈ ایریا اور موضع ڈمر والا جنوبی میں محکمہ  اریگیشن اور پانڈ ایریا کا سرسبز زرخیر سرکاری اراضی پر کئی سالوں سے بااثر افراد قابض چلے آ رہے ہیں حلقہ پٹواریوں کی رپورٹ اور سرکاری ریکارڈ  کے مطابق تقریبا  25 ہزار  ایکڑ پر قبضہ گروپ نے پولیس اور انہار کی سرپرستی کے باعث فصلات کاشت کر رکھی ہیں  صرف ڈمر والا جنوبی تھانہ صدر علی پور درجن بھر مقدمات درج ہونے کے باوجود سر کاری زمین واہ گزارنہ ہو سکی اے سی کا قابضین کیخلاف آپریشن بھی ناکام ہو گیا سرکاری اراضی پر دوبارہ قبضہ کر کے فصلات کاشت کر رکھی ہیں اور کمرشل اراضی برلب سڑک اسٹامپ پیپر کے زریعہ فروختگی بھی جاری کر رکھی ہے اسسٹنٹ کمشنر علی پور نے حلقہ قانونگو پٹواریوں سے ناجائز قابضین بارے  رپورٹ  مرتب کرالی ۔ذرائع کے مطابق صرف ڈمر والا جنوبی پانڈ ایریا سرکاری اراضی پر ڈمر برادری نے200 ایکڑ اراضی پر ناجائز قبضہ کر کے فصلات کاشت کر رکھی ہیں اور سرکاری اراضی کا ٹھیکہ آبیانہ بھی خود وصول کر رہے ہیں اسی طرح سردار مچل نے گورنمنٹ کی 120 ایکڑ اراضی پر ناجائز قبضہ کر رکھا ہے۔علی پور فتح جنوبی کا وائس چیرمین اور اسکے بھائی نے 100ایکڑ اراضی سرکاری پر قبضہ کر کے آبیانہ سرکاری خزانے میں جمع کرانے کی بجائے خودھڑپ کر رہا ھے۔نادر لشاری سکنہ نذرو والی ھٹی تھانہ صدر 120 ایکڑ اراضی پر ناجائز قابض ہے رب نوازموضع گھری 451 ایکڑ اراضی پر قابضہے .آحمد نواز ڈمر والی 90 ایکڑ پر قابضہے عابدچانڈیہ ڈمر والا جنوبی 90 آیکڑپر قابض ہیمستری کالو   15 آیکڑ،فرید اعوان  پچاس ایکڑ  سرکاری اراضی پر قابض ہے جبکہ دیگر بااثر افراد علیحدہ سے سرکاری اراضی ہر قابض ہیں۔ رابطہ پراسسٹنٹ کمشنر علی پور کے ترجمان نے ناجائز سرکاری اراضی پر  قابضین کی تصدیق کرتے بتایا کہ سرکاری اراضی فروختگی اور ناجائز قبضہ بارے رپورٹ ڈی سی مظفر گڑھ کو بھی بھجوا دی  ہے دوسری جانب ایس ڈی او اریگیشن نے قبضہ کی تصدیق کرتے کہا کہ تھانہ صدرپولیس کے عدم تعاون کے باعث ملازمین پر کئی مرتبہ قبضہ مافیا نے تشدد کیاہے مگر ملزمان گرفتارنہ ہوئے۔
قابض

مزیدخبریں