دنیا افغانستان کو انسانی المیے سے بچانے کیلئے کردار ادا کرے:شاہ محمود قریشی

Dec 19, 2021 | 14:10

ویب ڈیسک

اسلام آباد: وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ دنیا کو افغانستان کو انسانی المیے سے بچانے کیلئے اپنا کردار ادا کرنا ہوگا جبکہ غیر معمولی اجلاس کیلئے او آئی سی کا پاکستان پر اعتماد خوش آئند ہے۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں اسلامی تعاون تنظیم کے غیر معمولی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ افغانستان کے معاشی حالات عالمی برادری کی توجہ چاہتے ہیں۔مسلم امہ کو بھی برادر ملک کی مدد کیلئے آگے آنا ہوگا۔ او آئی سی اجلاس کے خطاب کے دوران وزیرِ خارجہ نے کہا کہ اجلاس میں شریک معزز مہمانوں کو خوش آمدید کہتے ہیں۔ افغانستان کے عوام کو خوراک اور ادویات کی قلت کا سامنا ہے جبکہ او آئی سی کا یہ اجلاس افغان مسائل سے آگہی کیلئے بلایا گیا ہے۔خطاب کے دوران وزیرِ خارجہ نے کہا کہ غیر معمولی اجلاس کیلئے او آئی سی کا پاکستان پر اعتماد خوش آئند ہے۔ پاکستان نے 40سال پہلے بھی افغانستان کیلئے اجلاس بلایا تھا۔ 1980 کے بعد ایک بار پھر او آئی سی اجلاس پاکستان میں ہورہا ہے۔
وزیرِ خارجہ نے کہا کہ دنیا تمام معاملات سے بالاتر ہو کر افغان مسئلے پر آگے بڑھے۔ پاکستان افغانستان میں انسانی بحران کے حل کیلئے سرگرمِ عمل ہے۔ افغانستان کی نصف آبادی کو خوراک کی کمی کا سامنا ہے۔ یہ معاشی بحران خطے کو متاثر کرے گا۔ 

مزیدخبریں