پاکستان اورملائیشیا نے ڈرامہ ، فلم اور میڈیا صنعت میں تعاون بڑھانے پراتفاق کیا ہے۔یہ اتفاق رائے آج اسلام آباد میں وزیراطلاعات ونشریات چوہدری فواد حسین اور ملائیشین وزیر خارجہ سیف الدین عبداﷲ کے درمیان ملاقات میں ہوا۔فریقین نے ذرائع ابلاغ اور دونوں ملکوں کے فلم اور میڈیا ماہرین کے وفود کے تبادلوں پربھی اتفاق کیا ۔