فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی کی سینئر فیکلٹی کا طبی کیمپ کیلئے فاضل پور، راجن پور کا دورہ 


لاہور ( نیوز رپورٹر) فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی کی سینئر فیکلٹی کا  فاطمہ جناح میڈیکل کالج المنائی ایسوسی ایشن آف نارتھ امریکہ کے ہمراہ مشترکہ طبی کیمپ کیلئے فاضل پور، ضلع راجن پور کا دورہ کیا اور فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی کی المنائی کے تعاون سے نئے تعمیر شدہ گھروں کا افتتاح کیا۔فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی کے سالانہ سائنسی سمپوزیم کے موقع پر فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی کی فیکلٹی کے ساتھ المنائی ایسوسی ایشنز نے کاشانی ولیج (فاطمہ جناح گاؤں) کے دورے کے ساتھ ہوا جو کسٹم ہیلتھ کیئر سوسائٹی کے تعاون سے ضلع راجن پور جنوبی پنجاب میں سیلاب زدگان کی بحالی کے منصوبے کے طور پر قائم کیا گیا تھا۔وائس چانسلر پروفیسر خالد مسعود گوندل نے فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی ا کی ٹیم کی قیادت کی۔ پرو وائس چانسلر پروفیسر شمساء ہمایوں، ڈین انڈر گریجویٹ پروفیسر منیزہ قیوم، پروفیسر آف گائناکالوجی/ ڈین نرسنگ پروفیسر زہرہ خانم، چیئرپرسن ڈیپارٹمنٹ آف میڈیسن پروفیسر بلقیس شبّیر، پروفیسر ڈاکٹر عمران اسلم اور ینگ ڈاکٹروں میں ڈاکٹر اویس، ڈاکٹر عثمان، ڈاکٹر سلمان اور ڈاکٹر عبداللہ بھی ٹیم کے ہمراہ موجود تھے۔

ای پیپر دی نیشن