لاہور کی 70 فیصد آباد ی گندہ پانی پینے پر مجبورہے،ضیاء الدین انصاری 


لاہور(خصوصی نامہ نگار)امیر جماعت اسلامی لاہور ضیاء الدین انصاری ایڈوکیٹ نے کہا کہ لاہور کی 70 فیصد آباد ی سیوریج ملا گندہ پانی پینے پر مجبور ہیں۔شہری پانی کا بل دینے کے باوجود گندہ سیوریج ملا پانی استعمال کررہے ہیں جس سے مختلف موذی بیماریاں پھیل رہی ہیں۔ حکومت اورواسا کی نااہلی کی وجہ سے شہری روزانہ کی بنیاد پر ہزاروں لیٹر پانی خرید کر استعمال کررہے ہیں۔حکمرانوں کی عوام دشمن پالیسیوں اور اقدامات کی وجہ سے شہری مسائل میں بے پناہ اضافہ ہوچکا ہے۔ شہر کے مختلف علاقوں میں ٹوٹی پھوٹی سڑکیں، بوسیدہ سیوریج اور گلی محلوں میں گندگی کے ڈھیر حکومتی نااہلی کا منہ ثبوت ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے اچھرہ میں الخدمت واٹر فلٹریشن پلانٹ کے افتتاح کے موقع پر میڈیا سے گفتگو اور تقریب کے شرکاء سے خطا ب کرتے ہوئے کیا۔ واٹر فلٹریشن پلانٹ کے افتتاح کے موقع پر سابق ایم این اے و نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ، سیکرٹری جماعت اسلامی لاہور خالد احمد بٹ، صدر الخدمت سنٹر اچھرہ اشفاق چغتائی، امیدوار صوبائی اسمبلی حلقہ 168،عطاء شعبان، حافظ احمد عمیرسمیت دیگر علاقہ کی سیاسی و سماجی شخصیات موجود تھیں۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...