فیروزوالہ( نامہ نگار) جی ٹی روڈ امامیہ کالونی پھاٹک کے قریب سڑک ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہونے کیخلاف شہریوں نے احتجاجی مظاہرہ کیا اور مطالبہ کیا کہ اس سڑک کو فوری طور پر بنایاجائے۔ مظاہرین نے بتایا کافی عرصہ سے سڑک ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہونے کی وجہ سے ٹریفک کا جام رہنا معمول بن چکا ہے جس کی وجہ سے گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ جاتیں ہیں ۔ شہریوں نے اعلیٰ حکام سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔