اقرا کلب کا خصوصی مشاورتی اجلاس ،تنظیمی ڈھانچے کی تشکیل نو کا فیصلہ 


لاہور(خصوصی نامہ نگار) اقرا کلب کا خصوصی مشاورتی اجلاس گزشتہ روز لاہور پریس کلب میں ہوا جس میں تنظیمی ڈھانچے کی تشکیل نو کا فیصلہ کیا گیا،جون 2012ء میں اپنے قیام کے بعد سے اقرا کلب سیکرٹری ،جوانئٹ سیکرٹری اور مجلس عاملہ کے پانچ ارکان کے ساتھ کام کر رہا تھا تاہم مشاورتی اجلاس میں متفقہ طور پر فیصلہ کیا گیا کہ دو کے بجائے ذمہ داران کی تعداد پانچ ہو گی،بعد ازاں حامد نواز صدر ،محمد نادر رانا سیکرٹری ،محمد مجیب اللہ خزانچی اور شبیر احمد عثمانی کو سیکرٹری اطلاعات کی ذمہ داری سونپی گئی،پیٹرن ان چیف کا عہدہ مستقل ہو گا جو چاروں عہدیداروں کی اساسی معاملات میں رہنمائی کرے گا،اس کیلئے فیصل سلہریا کا نام تفویض کیا گیا،آخر میں دس ارکان پر مشتمل مجلس عاملہ کا انتخاب عمل میں آیا جن میں بخت گیر چودھری،شوکت چھینہ،شیخ تجمل،رضا مغل،نذیر بھٹی، فرزانہ چودھری،محمد عبداللہ،ملک تنویر،سجاد اعوان اور عمران علی شامل ہیں۔

ای پیپر دی نیشن