لاہور(نامہ نگار) ایس پی ڈولفن و پی آریو توقیر نعیم نے گذشتہ ہفتے کی کارکردگی رپورٹ سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ ہیلپ لائن پر موصول1680کالزپر کارروائی عمل میں لائی گئی ۔سٹاپ اینڈسرچنگ کے دوران02لاکھ75 ہزارسے زائد اشخاص کی چیکنگ عمل میں لائی گئی جبکہ چوری وڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث44ملزمان گرفتارکئے گئے۔ملزمان کے قبضہ سے6موٹرسائیکلیں،5موبائل فون اورہزاروں روپے نقدی برآمدکی گئی۔اسلحہ کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے15پستول،2رائفلز،میگزین اورمتعددگولیاں قبضہ میں لی گئیں۔منشیات کے خلاف کارروائی کے دوران16بوتلیں شراب،چرس و ہیروئن برآمد کی گئیں۔ دورانِ پٹرولنگ 35 اشتہاری،29عادی مجرمان گرفتار جبکہ72عدالتی مفروران بھی حراست میں لئے گئے۔دورانِ پٹرولنگ کوائف کی تصدیق نہ ہونے پر234اشخاص کے خلاف قانونی کارروائی کی گئی۔