لاہور(خصوصی نامہ نگار)امیر جماعت اسلامی پنجاب وسطی محمد جاوید قصوری نے کہا ہے کہ انتخابی اصلاحات کے بغیر الیکشن کا کوئی فائدہ نہیں ہوگا۔ وہی صورتیں اور وہی کردار دوبارہ بر سر اقتدار آجائیں گے جنہوں نے ملک کو قوم کو اس نہج پر پہنچایا ہے۔ تمام سیاسی جماعتوں کو پارلیمنٹ میں انتخابی اصلاحات کے حوالے سے اپنا مثبت کردار ادا کرنا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ عام آدمی موجودہ انتخابی نظام میں الیکشن نہیں لڑ سکتا کیونکہ الیکشن روپے پیسے کی کھیل بن چکا ہے۔ انتخابی قواعد و ضوابط اور الیکشن میں بہتر تبدیلیاں لا کر انتخابات کے عمل کو درست کیا جاسکتا ہے۔ ملک و قوم اس وقت سنگین بحرانوں کا شکار ہے۔
انتخابی اصلاحات کے بغیر الیکشن کا کوئی فائدہ نہیں، جاوید قصوری
Dec 19, 2022