راولپنڈی (سٹاف رپورٹر) شعبہ دماغ کے سپیشلسٹ نیوروسرجن ڈاکٹر یاسر الدین ہوتی نے پنجاب انسٹیٹیوٹ آف نیوروسائنسز میں پہلی مرتبہ روبوٹک سرجری کا آغازکیا ڈاکٹر یاسر الدین ہوتی نیایگزوسکوپ(Exoscope)کے ذریعے دماغ کی بڑی رسولی کا کامیاب آپریشن کیا ڈاکٹر یاسر الدین ہوتی نے پچھلے ایک ماہ کے دوران اس جدید مشین سے کل 6 آپریشن کئے. ڈاکٹر یاسر الدین ہوتی نے اس کامیابی کا سہرا اپنے اساتذہ خصوصاً ڈاکٹر انور چوہدری اور ڈاکٹر خالد محمود کو دیا جن کی انتھک محنت اور شدید مالی بحران میں بھی پاکستانی عوام کے لئے حکومت پنجاب سے اس مشینری کی انسٹالیشن کروائی۔