اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے) وفاقی دارلحکومت میں سال 2022 ء کے دوران مختلف مقامات سے28لاوارث نعشیں بر آمدہوئیں جبکہ 35 خودکشی کے واقعات رپورٹ ہوئے انسپکٹر جنرل پولیس اسلام آباد ڈاکٹر اکبر ناصر خاں نے تمام ڈی پی اوزکو احکامات جاری کرتے ہوئے کہاہے کہ تمام ملنے والی لاوارث نعشوں کا ازسر نو ڈیٹامر تب کیا جائے مقتولین؍متوفیان کے لواحقین کی تلاش کیلئے باقاعدہ اشتہارات ،شوروغوغا اور دیگر ذرائع رسل رسائل دوبارہ سے جاری کئے جائیںتاکہ بروقت لواحقین کی تلاش کر کے ان لاوارث نعشوں کو حوالے کیا جاسکے انہوں نے کہا کہ ملنے والی تمام لاوارث نعشوں کے مکمل ڈی این اے، سیمپل محفوظ کئے جائیں تاکہ ان کو امانتاً دفنایا جا سکے اورجب کوئی وارث ملے تو ان کی شناخت باآسانی ہو سکے دریں اثناء آئی جی نے حکم دیا کہ تمام خودکشی کے کیسوں کابھی ازسر نو ڈیٹا مرتب کیا جائے ان کیسوں میں تعزیرات اور ضابطہ بمطابق پولیس رولز تفتیش اور کارروائی مکمل کی جائے مکمل تفتیش اور تحقیقات کے بعد نعش کو لواحقین کے حوالے کیا جائے ۔