راولپنڈی(جنرل رپورٹر) کنٹونمنٹ بورڈ چکلالہ کے علاقے ٹاہلی موہری گلی نمبر ایک اور 24میں پانی کی پائپ لائن بچھانے کے بعد کھدائی کی جانے والی جگہ کو پختہ نہ کرنے سے مکینوں کیلئے مشکلات بڑھ گئیں، دوماہ قبل اہل علاقہ کو پینے کے صاف پانی کی فراہمی کیلئے ان گلیوں میں پائپ لائن بچھانے کیلئے پختہ گلیوں میں کھدائی کی گئی جس کے بعد پائپ بچھا دیا گیا ، پائپ بچھانے کے بعد ٹھیکیدار کے مزدورں نے مٹی پھینک دی اس جگہ کو پختہ نہیں کیا گیا ، مکینوں نے متعلقہ حکام سے اپیل کی ہے کہ کھدائی کی جانے والی جگہ کو پختہ کیا جائے۔
، اگر بارش ہو گئی تو مزید مشکلات بڑھ جائیں گی۔
ٹاہلی موہری کی گلیوں کوپختہ نہ کرنے سے مکینوںکومشکلات
Dec 19, 2022