کاروبار میں جد ت لانے کیلئے ریسرچ کلچر کوفروغ دیا جائے، ثاقب رفیق 


راولپنڈی (سٹاف رپورٹر) راولپنڈی چیمبر آف کامرس کے صدر ثاقب رفیق نے کہا ہے کہ انڈسٹری ایکڈیمیہ روابطہ بڑھا نا ضروری ہے تاکہ کاروبار میں جد ت آئے، سائنس اینڈ ٹیکنالوجی نے کاروبار اور مینوفیکچرنگ کو نئی وسعت اور جہت دی ہے، وقت آگیا ہے کہ یونیورسٹیوں اور کالجز میں ریسرچ کلچر کوفروغ دیا جائے تاکہ ہماری مصنوعات کی ویلیو ایڈیشن میں اضافہ ہو، یونیورسٹی آف واہ میں صنعتی آرگنائزیشن اور اکیڈیمیہ کے تعاون کے بارے میں دوسری کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ راولپنڈی چیمبرنے  انڈسٹری اکیڈیمیہ کے فروغ کے لیے  مختلف یونیورسٹیوں کے ساتھ ایم او یوز کر رکھے ہیں، انہوں نے کہا کہ پاکستان ایک خوش قسمت ملک ہے کہ جہاں نوجوان ساٹھ فیصد آبادی کا تناسب رکھتے ہیں،انہوں نے کہا کہ انٹر پرنیورشپ کے فروغ کے لیے راولپنڈی چیمبر آگاہی سیمینارز تسلسل کے ساتھ کرارہا ہے۔

ای پیپر دی نیشن