عمران خان کی ایف آئی اے میںطلبی کیخلاف درخواست پر سماعت آ ج ہو گی 

Dec 19, 2022


لاہور( این این آئی)لاہور ہائیکورٹ میں پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی دو مختلف انکوائریوں میں ایف آئی اے میںطلبی کے خلاف درخواست پر سماعت آج ( پیر) کے روز ہو گی ۔لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس اسجد جاوید گھرال درخواست پر  سماعت کریں گے۔ عمران خان نے سائفر آڈیو لیک اور ممنوعہ فنڈنگ کیس میں ایف آئی اے طلبی کو چیلنج کر رکھا ہے۔ فاضل عدالت نے دونوں انکوائریوں میں ایف آئی اے کی طلبی کے نوٹس معطل کر کے ایف آئی اے سے جواب طلب کر رکھا ہے۔

مزیدخبریں