مظفر آباد (نوائے وقت رپورٹ/ اے پی پی) وزیراعظم آزاد کشمیر نے وفاق پر حکومت گرانے کی کوششوں کا الزام عائد کیا ہے۔ تنویر الیاس نے کہا کہ وفاقی حکومت نے نوٹوں سے بھرے بریف کیس مظفر آباد بھجوائے۔ کشمیر کے ایم ایل ایز کو خریدنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ ایسی کوششیں جاری رہیں تو عوام سڑکوں پر آ جائیں گے۔ وفاقی حکومت آزاد کشمیر حکومت گرانے کیلئے ہر ہتھکنڈا استعمال کر رہی ہے۔ سردار تنویر الیاس نے سیاسی بحران سے نمٹنے کیلئے ثالثی کی پیشکش کی ہے۔ دریں اثناء سردار تنویر الیاس خان نے حکیم الامت، شاعر مشرق ڈاکٹر علامہ محمد اقبال کے مزار پر حاضری دی۔ وزیراعظم آزاد جموں و کشمیر کی آمد پر مزار اقبال پر تعینات رینجرز کے چاق و چوبند دستے نے سلامی پیش کی۔ وزیراعظم سردار تنویر الیاس خان نے نے مزار پر پھول چڑھائے اور مصور پاکستان ڈاکٹر علامہ محمد اقبال کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی۔ کشمیر کی آزادی، قوم و ملک کی سلامتی، خوشحالی اور امن کے لیے خصوصی دعا کی اور مہمانوں کی کتاب میں اپنے تاثرات قلمبند کئے۔ بعد ازاں سردار تنویر الیاس خان نے بادشاہی مسجد کا دورہ کیا۔
وفاق حکومت گرانا چاہتا‘ نوٹوں سے بھرے بریف کیس بھجوائے: وزیراعظم آزاد کشمیر
Dec 19, 2022