عمران نے ادارے متنازعہ بنانے کی کوشش کی،مقبولیت کم ہورہی،الیکشن وقت پر ہونگے:خواجہ آصف


سیالکوٹ+گوجرانوالہ (اے پی پی+نمائندہ خصوصی) وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ عمران خان نے ہماری ملکی سلامتی و دفاع کے ادارے کو بھی متنازع بنانے کی بھرپور کوشش کی لیکن ناکامی اس کا مقدر بنی۔ گزشتہ ماہ 29نومبر کو آرمی چیف کی تعیناتی کا عمل مکمل ہوا جسے عمران خان کو بھی قبول کرنا پڑا۔ عمران خان 10 سال تک وزیراعظم بننے کے خواب دیکھ رہا تھا۔ عمران خان نے ملکی معیشت کو شدید نقصان پہنچایا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اتوار کو یہاں سیالکوٹ میں ایک ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کی حکومت کے 4 سالوں میں ملکی معیشت کو تباہ و برباد کر کے رکھ دیا گیا۔ ہم گزشتہ 8 ماہ سے ملکی معیشت کو سنبھالا دینے اور مہنگائی کو قابو کرنے کے لیے دن رات کوشاں ہیں اور پرعزم ہیں کہ ملکی معیشت کو مستحکم کرنے میں ضرور کامیاب ہوجائیں گے۔ عمران کی عوام میں مقبولیت کم ہو رہی ہے اور یہی وجہ ہے کہ یہ انتخابات کرانے کا راگ الاپ رہا ہے لیکن انتخابات ملکی آئین و قانون کے مطابق اپنے مقررہ وقت پر ہوں گے۔ عمران خان کے کہنے پر یا بلیک میلنگ سے انتخابات نہیں ہوں گے۔ یہ احسان فراموش شخص ہے، اس کی ملک کے لیے کوئی وفاداری نہیں۔ میں اپنے نوجوانوں سے کہتا ہوں کہ اس شخص سے اپنے مستقبل کی امیدیں نہ باندھیں۔ یہ جس کو ڈاکو کہتا تھا وہی آج ان کے ساتھ بیٹھا ہوا ہے۔ عمران خان اقتدار کا بھوکا ہے جو 10 سال تک وزیراعظم بننے کے خواب دیکھ رہا تھا لیکن پھر عدم اعتماد کی تحریک کے نتیجے میں پی ڈی ایم کی حکومت آگئی اور شہباز شریف وزیراعظم بنے۔ خواجہ محمد آصف نے کہا کہ ملک میں سیاسی مدوجزر ہمارے سامنے ہے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان نے وزیراعظم محمد شہباز شریف سمیت ہماری تمام قیادت پر جھوٹے اور بے بنیاد مقدمات بنوائے لیکن اللہ تعالی کے فضل سے وزیراعظم محمد شہباز شریف بھی عدالتوں سے سرخرو ہوئے ہیں اور ہماری دوسری قیادت بھی سرخرو ہو رہی ہے۔ برطانوی اخبار فنانشل ٹائم نے عمران خان کے خلاف لکھا ہے کہ یہ شخص شوکت خانم کے لیے دئیے گئے زکوٰة و خیرات کے پیسے بھی کھا گیا ہے۔ اسے چاہئے کہ فنانشل ٹائم انتظامیہ کے خلاف کیس کرے، کیوں نہیں کرتا؟۔ صرف اسی لیے نہیں کرتا کہ یہ شخص جھوٹا اور فراڈیا ہے۔ اس سے کوئی خیر کی توقع نہیں کی جا سکتی۔ عمران خان محسن کش اور احسان فراموش شخص ہے۔
خواجہ آصف

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...