سعودی عرب،ایک ہفتے میں 14 ہزار 821 غیر قانونی تارکین و  طن                             کوگرفتارکیا: حکام


ریاض (اے پی پی)سعودی عرب کی  سکیورٹی فورسز نے ایک ہفتے میں 14 ہزار 821 غیر قانونی تارکین وطن کو گرفتار کیا ہے۔ سعودی خبررساں ادارے  نے ملکی سیکورٹی فورسز کے بیان کے حوالے سے بتایا  کہ نے یہ گرفتاریاں 8 دسمبرسے 14 دسمبر 2022 کے درمیان کی گئیں جن میں سے 8817 اقامہ ،3879  سرحدی  اور  2125 تارکین لیبر قوانین کی خلاف ورزی میں ملوث تھے۔بیان کے مطابق مذکورہ عرصے کے دوران 676 افراد گرفتار ہوئے ہیں جو سرحد ی راستے سے ملک میں غیر قانونی طور پر داخل ہونے کی کوشش کر رہے تھے،ان میں سے 58 فیصد یمنی، 39 فیصد  ایتھوپی  اور 3 فیصد دیگر ممالک کے تارکین تھے۔اسی طرح سرحد عبور کرکے غیر قانونی طور پر ملک سے باہر جانے کی کوشش کرتے ہوئے 98  اور  غیر قانونی تارکین کو سہولت فراہم کرنے پر 24 افراد گرفتار ہوئے۔
سعدیہ تارکین وطن گرفتار

ای پیپر دی نیشن