جوہانسبرگ۔(اے پی پی)جنوبی افریقا میں توانائی کے سنگین بحران کے بعد پاور پلانٹس پر فوج تعینات کر دی گئی ۔ عرب نشریاتی ادارے کے مطابق جنوبی افریقا کے ایوان صدر اور بجلی بنانے والے سرکاری محکمے ایسکوم کی جانب سے جاری بیان میں تصدیق کی گئی ہے کہ نیشنل ڈیفنس فورس کو تعینات کیا جا رہا ہے اور اہلکاروں نے چار مختلف سائٹس پر سکیورٹی کے فرائض سنبھال لیے ہیں۔صدر سیرل رامافوسا کے ترجمان ونسنٹ میگونیا نے میڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ ابتدائی مرحلے میں ہر سٹیشن پر کم از کم 10 فوجی تعینات کیے جائیں گے، مزید تعیناتیاں بھی کی جا رہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ یہ اقدام کوئلے اور ڈیزل سے چلنے والے بجلی پیدا کرنے کے پلانٹس میں تخریب کاری، چوری، توڑ پھوڑ اور بدعنوانی کے بڑھتے ہوئے خطرے کے پیش نظرکیا گیا۔
جنوبی افریقہ فوج تعینات