پاکستانی باڈی بلڈر رمیز ابراہیم نے 3 ورلڈ ٹائٹل جیت لئے


لاہور (سپورٹس رپورٹر) پاکستان سے تعلق رکھنے والے باڈی بلڈر رمیز ابراہیم نے تین عالمی ٹائٹل اپنے نام کر کے تاریخ رقم کر دی۔ 39ویں ورلڈ باڈی بلڈنگ چیمپئن شپ بنکاک میں جاری ہے جس میں پاکستانی تن ساز رمیز ابراہیم نے حصہ لیا۔ رمیز ابراہیم نے تین کیٹگریز ماڈل فزیکس، کلاسک فزیکس اور باڈی بلڈنگ میں اپنے حریفوں کا مقابلہ کیا اور ٹائٹل جیت کر قوم کا سر فخر سے بلند کر دیا۔ رمیز ابراہیم نے ٹائٹلز جیتنے پر اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کیا اور کہا کہ میں نے پاکستان کیلئے تاریخ رقم کی، 3 ٹائٹل جیت کر پاکستان کو ورلڈ چیمپئن بنایا جو آج تک کوئی نہ کر سکا۔ یہ میرے والدین اور اہلیہ کی دعاو¿ں کا نتیجہ ہے۔ فیملی نے کافی سپورٹ کیا اور میری ہر چیز کا خیال رکھا۔ تن ساز نے اپنے کوچ کی محنت کو بھی سراہا اور کہا کہ آج جو کچھ میں نے کیا اس میں کوچ کی بہت محنت ہے۔ ورلڈ باڈی بلڈنگ چیمپئن شپ میں پاکستان کے احسن اسلم نے گولڈ میڈل اپنے نام کر لیا۔ پاکستان باڈی بلڈنگ فیڈریشن کے صدر کا کہنا ہے کہ احسن اسلم نے فزیک کیٹیگری میں گولڈ میڈل جیتا ہے۔ چیمپئن شپ میں پاکستان کے 4 باڈی بلڈرز حصہ لے رہے ہیں۔ احسن اسلم کو مزید دو کیٹیگریز میں مقابلہ کرنا ہے۔

پاکستانی باڈی بلڈر

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...