اسلام آباد (نا مہ نگار)مجلس وحدت مسلمین خیبرپختونخواہ کے صوبائی صدر علامہ جہانزیب جعفری نے لکی مروت کے علاقے میں پولیس پر ہونے والے دہشت گردی کے واقعے کی شدید مذمت کی ہے حملے میں شہید ہونے والے چار پولیس اہلکاروں کی بلندی درجات کے لیے دعا اور متاثرہ خاندانوں کے ساتھ دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا ہے جبکہ واقعے میں زخمی ہونے والے اہلکاروں کی جلد صحت یابی کی دعا بھی کی ہے۔انہوں نے کہا ہے کہ پورے ملک کی بالخصوص کے پی کے میں امن و امان کی گرتی ہوئی صورتحال انتہائی تشویشناک ہے کالعدم ٹی ٹی پی آئے روز اپنے جنگجووں میں اضافہ کر رہی ہے مختلف علاقوں میں مقامی کمانڈروں کے ہاتھوں پر بلا خوف و خطر بیعت کا سلسلہ جاری ہے۔