اسلام آباد(نا مہ نگار)سلیمان خیل قبائل موومنٹ (ایس کیو ایم)کے مرکزی سیکرٹری جنرل ڈاکٹر اسد اللہ حقانی نے خیبر پختونخوا کے ضلع لکی مروت کے پولیس تھانہ برگئی پر دہشت گردوں کے حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ پولیس کے افسروں اور جوانوں نے دہشت گردی کے خلاف عظیم قربانیاں دی ہیں، قوم انہیں سلام پیش کرتی ہے،اپنے ایک بیان میں ڈاکٹر اسد اللہ حقانی نے کہا کہ دہشت گرد پاکستان اور عوام کے کھلے دشمن ہیں،دہشت گردوں کے خلاف قوم کی ڈھال بننے والے ہمارے ہیرو ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہشتگردی دشمن کی مذموم سازش ہے جس کے ذریعے وہ ملک میں بدامنی پھیلانا چاہتا ہے،قانون نافذ کرنے والے ادارے واقعہ میں ملوث عناصر کو گرفتار کر کے قانون کے کٹہرے میں لا کھڑا کریں،انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا میںدہشتگردی کے واقعات تواتر سے ہو رہے ہیں صوبائی حکومت امن و امان کے قیام کے لیے اپنی ذمہ داریاں پوری کر ے ،انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا حکومت شہید پولیس اہلکاروں کے اہل خانہ کو شہدا پیکج دے انہوں نے شہدا کے درجات کی بلندی اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کے لیے دعا کی۔