لاہور‘ گوجرانولاہ‘ حافظ آباد (نامہ نگار + نمائندہ خصوصی+ نوائے وقت رپورٹ) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین اور وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کی حمایت میں گزشتہ روز لاہور‘ اسلام آباد‘ کراچی سمیت ملک بھر میں پی پی کے زیراہتمام مظاہرے کئے اور ریلیاں نکالی گئیں۔ جن میں بلاول کے حق میں اور مودی کیخلاف نعرے بازی کی گئی۔ ’مودی گجرات کا قصائی، کے نعرے لگائے گئے اور بھارتی پرچم اور وزیراعظم کے پتلے نذر آتش کئے گئے۔ لاہور پریس کلب کے باہر پیپلز پارٹی لاہور کے صدر چودھری اسلم گل کی قیادت میں احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ جس میں جیالیوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے پیپلز پارٹی لاہور کے صدر چودھری اسلم گل نے کہا کہ بلاول بھٹو نے دلیری کے ساتھ امریکہ میں مودی کو للکارا اور دہشت گرد قرار دیا۔ اسلام آباد میں ریلی کے شرکاءنے مودی سرکار کے خلاف اور قدم بڑھاﺅ بلاول قوم تمہارے ساتھ ہے، کے نعرے لگائے۔ ریلی میں پی پی کے سیکرٹری جنرل نیئر بخاری اور مقامی قیادت نے شرکت کی۔ نیئر بخاری کا کہنا تھا کہ اقوام عالم کو بھارت کا چہرہ دکھانے کا کام صرف بھٹو کا نواسہ ہی کر سکتا تھا۔ کراچی میں احتجاجی مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے رہنما پیپلز پارٹی سعید غنی نے کہا کہ بلاول بھٹو نے امریکہ میں بتایا کہ مودی گجرات کا قصائی ہے۔ مودی نے کشمیر کا سٹیٹس تبدیل کیا، بلاول بھٹو ملک کے اگلے وزیر اعظم ہونگے۔ اوکاڑہ میں پیپلز پارٹی کے کارکن مودی سرکار کے خلاف آگ بگولہ ہوگئے، مظاہرین نے پریس کلب کے سامنے مودی کا پتلہ بنا کر اس پر ڈنڈوں کی بارش کر دی، کارکنوں کی جانب سے بعد ازاں مودی کے پتلے کو نذر آتش کر دیا گیا، کارکنوں نے ہندوستان کے جھنڈے سڑکوں پر بچھا دیئے، اٹک میں ریلی پریس کلب سے کھوڑ روڈ حیدری پلازہ تک نکالی گئی ریلی کی قیادت ڈویژنل صدر پاکستان پیلپز پارٹی سردار سلیم خان حیدر نے کی۔ انڈیا مردہ باد کے نعرے لگائے۔ مظاہرین نے پریس کلب کے سامنے مودی کا پتلا بھی جلایا۔ حیدرآباد میں بھی پاکستان پیپلز پارٹی کی جانب سے ضلع صدر صغیر قریشی کی قیادت میں وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کی حمایت اور مکار بھارتی وزیراعظم مودی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ بھارت میں پاکستانی سفارت خانے پر بلاول بھٹو کے خلاف احتجاج کی مذمت کرتے ہیں۔ حیدرآباد میں مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے پوری دنیا میں پاکستان کا نام بلند کیا۔ مظاہرین نے بھارتی جھنڈے اور نریندر مودی کی تصویریں نذرآتش کیں۔ شکارپور میں بھی پیپلز پارٹی کے کارکنوں نے وفاقی وزیر نجکاری عابد بھیو کی رہائش گاہ سے پریس کلب تک ریلی نکالی گئی۔ اس موقع پر پریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرہ بھی کیا گیا۔ لاڑکانہ میں بھی پیپلز پارٹی کی جانب سے بلاول بھٹو زرداری کی حمایت اور مودی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ ہوا۔ مودی سرکار کے خلاف نوڈیرو، رتوڈیرو، ڈوکری، باقرانی اور باڈہ میں بھی احتجاجی مظاہرے کیے گئے۔ لاڑکانہ میں ہونے والے مظاہرے کی قیادت رکن قومی اسمبلی نصیبہ چنہ نے کی، جس میں بڑی تعداد میں کارکن شریک ہوئے، درجنوں جیالوں نے بازوو¿ں پر سیاہ پٹیاں اور ہاتھوں میں پینا فلیکس تھامے ہوئے تھے۔ سندھ کے دیگر شہروں میں بھی مظاہرے ہوئے۔ گوجرانوالہ میں پیپلزپارٹی کے رہنما¶ں‘ کارکنوں نے وزیر خارجہ بلاول بھٹو سے اظہار یکجہتی کیلئے پریس کلب کے باہر مظاہرہ کیا اور بھارتی وزیراعظم مودی کا پتلا بھی نذر آتش کیا۔ سٹی صدر میاں ودود حسن ڈار اور جنرل سیکرٹری سٹی خالد حسین باجوہ نے کہا کہ جس طرح وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے عالمی فورم پر بھارتی حکمرانوں کا مکروہ چہرہ بے نقاب کیا ‘ حافظ آباد میں پی پی پی کے ضلعی راہنما¶ں اظہار یکجہتی کرتے ہوئے پریس کلب کے سامنے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کا پتلا جلا کر اسکے خلاف سخت نعرہ بازی کی۔
بلاول، ریلی