عمران نیازی میں اتنی جرات نہیں کہ اسمبلیاں توڑیں،چودھری جعفراقبال 

Dec 19, 2022


اسلام آباد(خبرنگار)پاکستان مسلم لیگ(ن) کے سنیئر رہنما وسابق سینیٹر و ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی چودھری جعفراقبال نے کہاکہ عمران نیازی میں اتنی جرات نہیں کہ اسمبلیاں توڑیں،اسمبلیاں توڑنے کے معاملے پر ان کے اپنے اندر اختلافات ہیں،اسمبلیاں توڑنے کی بڑکیں مارنے والے کچھ نہیںکرسکیں گے،قائد نوازشریف کی قیادت میں ملک سے دہشتگردی،لوڈشیڈنگ ختم کرکے ملک سے اندھیروں کوختم کرنے ، ملک کی و تعمیر وترقی وخوشحالی کی طرف رواں دواں تھا، ایک منظم شازش کے ذریعے قائد مسلم لیگ(ن) وزیراعظم پاکستان نوازشریف کو بیٹے سے تنخواہ نہ لینے کی وجہ سے نااہل کروا کر عمران نیازی جیسے بہروپیئے کو پاکستان کاوزیراعظم بنا دیاگیا۔

مزیدخبریں