تفرقہ وہ خنجر ہے جو دشمن نے مسلمانوں کے ہاتھوں میں تھما دیا ،جواد نقوی


اسلام آباد(نا مہ نگار) تحریک بیداری امت مصطفی کے زیراہتمام ایک عظیم الشان وحدت امت کانفرنس کا انعقاد ہوا، جس کا عنوان ’’وحدت دین کی پکار ۔ تفرقہ دشمن کا ہتھیار‘‘ رکھا گیا تھا۔کانفرنس کا انعقاد این آئی سی ایل بلڈنگ اسلام آباد میں کیا گیا جس میں پاکستان بھر سے تمام مکاتب فکر کے جید اور بزرگ علما کرام، مفتیان دین، سجادہ نشین ، دانشوران ملت ،صحافی حضرات اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی،سربراہ تحریک بیداری امت مصطفی و مجمع المدارس تعلیم الکتاب و الحکم علامہ سید جواد نقوی نے کہا کہ تفرقہ وہ خنجر ہے جو دشمن نے مسلمانوں کے ہاتھوں تھما دیا ہے، جس سے مسلمان عرصے سے اپنے ہی پیکر کو قصائیوں کی طرح چھیر پھاڑ رہے ہیں، یہ ہتھیار پھینک دینا چاہیے اور دشمنوں کو واپس کردینا چاہیے۔ اور اس کے بجائے اللہ کی پکار پر لبیک کہنا چاہیے جو کہ وحدت ہے۔ 

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...