پاکستان کلمہ طیبہ کے نام پر حاصل کیاگیا، ہمیشہ قائم رہے گا ،شاہدہ قدیر

Dec 19, 2022


اسلام آباد(خبرنگار)پاکستان مسلم لیگ(ن) اسلام آباد کی سنیئر رہنما شاہدہ قدیر نے کہاہے کہ دسمبر2014 کے ہی دن ظالم و سفاک دہشتگردوں نے پشاور کے آرمی پبلک سکول میںخون کی ہولی کھیلتے ہوئے خون ریزی اور بربریت کی وہ داستان رقم کی جس نے ہر انسان کواشکبار کردیا،آج بھی سانحہ اے پی ایس کا غم تازہ اور ناقابل برداشت درد کا احساس دلاتاہے، ہمیں ان خاندانوں پرفخر ہے جنہوںنے اس عظیم صدمے کو برداشت کیا۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان کلمہ طیبہ کے نام پر حاصل کیاگیا ہے جو ہمیشہ قائم ودائم رہے گا اور اس کے خلاف تمام سازشیں کرنے والے ہمیشہ منہ کی کھائیں گے۔

مزیدخبریں