نیو ائیرپورٹ تا ٹھلیاں انٹرچینج زیتون اور فارسٹری پوداجات لگانے کا فیصلہ

Dec 19, 2022


اسلام آباد(نمائندہ نوائے وقت)نیشنل ہائی وے اتھارٹی نے نیو اسلام آباد ائیوپورٹ سے ٹھلیاں انٹرچینج تک زیتون اور فارسٹری پودہ جات لگانے کا فیصلہ کیا ہے۔این ایچ اے کے ذرائع کے مطابق ائیرپورٹ کے گیٹ سے ٹھلیاں انٹرچینج تک 4 کروڑ 54 لاکھ روپے سے زیادہ کی لاگت سے زیتون کے 11 ہزارپودے لگائے جائیں گے۔اسی طرح 12 ہزار دیگر پودے بھی لگائے جائیں گے۔ان میں 7 ہزار سجاوٹی  پودے  اور 5 ہزار فارسٹری پودے شامل ہوں گے۔ان پودا جات کو لگانے والی کمپنی دوسال تک ان کی دیکھ بھال بھی کرے گی۔

مزیدخبریں