اسلام آباد (خبرنگار خصوصی) آل پاکستان انجمن تاجران اور ٹریڈرز ایکشن کمیٹی اسلام آباد کے صدر اجمل بلوچ نے یونین کونسل نمبر 2 کے چیئرمین کے امیدوار وقار بختاوری کے الیکشن آفس کا دورہ کیا اور آمدہ بلدیاتی الیکشن میں ان کی حمایت کا اعلان کیا۔ اس موقع پر اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر احسن ظفر بختاوری، ٹریڈرز ایکشن کمیٹی کے سیکرٹری خالد چوہدری، تاجر رہنما اسد عزیز، فصیح احمد خان، سیف الرحمن خان، امیر حمزہ، ضیا چوہدری اور محسن خالد ملک بھی موجود تھے۔ کرتے ہوئے اجمل بلوچ نے کہا کہ اسلام آباد کے رہائشی گونا گوں مسائل سے دوچار ہیں، سی ڈی اے اور ایم سی آئی کے درمیان کھینچا تانی جاری ہے، مسائل کے حل کے لئے ایک مضبوط بلدیاتی نظام کی ضرورت ہے، وقار بختاوری چکوال چیمبر کے صدر ہیں اور وہ کامیاب ہو کر ایم سی آئی آئی میں تاجروں کی بھر پور نمائندگی کریں گے۔ انشا اللہ 31د ستمبر کو وہ بھاری اکثریت سے کامیاب ہوں گے۔ یونین کونسل نمبر 2 سے چیئر مین کے امیدوار وقار بختاوری نے تاجر برادری کی طرف سے ان کی حمایت کرنے پر شکریہ ادا کیا۔