چک امرو (نامہ نگار) تھانہ نورکوٹ کی حدود میں بیٹی کے ہاتھوں باپ قتل ہو گیا۔ مبینہ طور پر باپ بیٹی کو جنسی تشدد کا نشانہ بناتا رہا‘ پولیس کے مطابق تھانہ نورکوٹ کی حدود موضع جھنڈے لنگاہ میں بیٹی نے کلہاڑی کے وار کر کے باپ کو قتل کر دیا۔ گزشتہ روز پندرہ سالہ مہک کو اس کے باپ نے ہوس مٹانے کے لیے دست درازی کی تو بیٹی نے کلہاڑیوں کے وار کر کے اسے موت کے گھاٹ اتار دیا۔ بتایا گیا ہے مقتول شبیر کی پہلی بیوی کی بیٹی پر بھی نظر تھی جس کی وجہ سے پہلی بیوی نے طلاق لے لی تھی۔ نورکوٹ پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ہے۔
باپ قتل