ملک نہیں عمران ڈیفالٹ کرچکے،کسی صورت اسمبلیاں نہیں توڑیں گے:مریم اورنگزیب

Dec 19, 2022


اسلام آباد (خبر نگار خصوصی) وفاقی وزیر برائے اطلاعات ونشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ ملک نہیں بلکہ عمران خان ہر طرح سے ڈیفالٹ کر چکے ہیں۔ عمران خان کسی بھی صورت اسمبلیاں نہیں توڑیں گے۔ فارن فنڈنگ، توشہ خانہ، ہیرے کی انگوٹھیوں، زیورات، زمینوں کی چوریوں کا20 دسمبر کو اسلام آباد ہائی کورٹ میں جواب دیں، آپ کی عقل ٹھکانے آ جائے گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اتوار کو عمران خان کے بیان پر ردعمل میں کیا۔ وزیر اطلاعات نے کہاکہ فوج کو چھوڑیں! اپنے گھر اور گھر والی کی چوریوں اور کرپشن کا بتائیں۔ اب فارن ایجنٹ، توشہ خانہ چور، نالائق، نااہل مافیا کبھی اقتدارمیں نہیں آئے گا۔ ان شاءاللہ۔ انہوں نے کہاکہ آپ اقتدار میں آئے تھے چور چور کا شور مچا کے ملک کو لوٹ کر چلے گئے۔ آپ اقتدار میں آئے تھے، اپنا لگایا ہوا ایک بھی جھوٹا الزام ثابت نہیں کر سکے۔ انہوں نے کہاکہ عمران خان چیف الیکشن کمشنر سے چیخ چیخ کے این آر او مانگ رہے ہیں۔
وزیراطلاعات

مزیدخبریں