ملکی حالات مخدوش، سیاسی کشیدگی سے نئے بحران کا سامنا ہے ،محمد حسین محنتی


کراچی(این این آئی)امیرجماعت اسلامی سندھ وسابق ایم این اے محمد حسین محنتی نے کہاکہ ملکی سیاسی و معاشی حالات مخدوش ہیں اور سیاسی کشیدگی ملک کو نئے بحران کی طرف دھکیل سکتے ہے، انتخابی اصلاحات کے ساتھ عام انتخابات کی طرف پیش قدمی کی جائے، جماعت اسلامی سندھ 21دسمبر تا5جنوری تک دعوت الی اللہ مہم چلائے گی، امیر جماعت اسلامی سراج الحق31دسمبر سے سندھ کا دوروزہ دورہ اور ٹھٹھہ بدین اور حیدرآباد میں رابطہ عوام مہم کے سلسلے میں منعقدہ جلسہ عام سے خطاب کریں گے۔ ذمہ داران سندھ میں دوسرے مرحلے کے بلدیاتی وعام انتخابت کی بھرپور تیاری کریں، جماعت اسلامی ظلم وناانصافی کے خلاف اور اسلام کے عادلانہ نظام کے نفاذ کیلئے اپنی جدوجہد جاری رکھے گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے قباء آڈیٹوریم میں ضلعی امراء کے اجلاس سے خطاب کے دوران کیا۔ اجلاس میں کراچی تا کشمور سندھ بھر سے ضلعی امراء وقیمین اور صوبائی ذمہ داران بھی موجود تھے۔اجلاس میں سہ ماہی کارکردگی،سیلاب زدگان میں امداد وبحالی کی سرگرمیوں سمیت دیگر دعوتی وتنظیمی امور کا جائزہ لیا گیا جبکہ امن وامان، مہنگائی سمیت دیگر امور پر قراردادیں بھی منظور کی گئیں۔ صوبائی امیر نے پاک۔افغان سرحد پر کشیدہ صورتحال پر گھری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اسے بداعتمادی کا نتیجہ قرار دیا اور مطالبہ کیا کہ افغانستان کی اسلامی حکومت کو تسلیم کیا جائے اور افہام وتفہیم کے ساتھ مسائل کو حل کیا جائے۔افغانستان برارد پڑوسی ملک اورٹریڈبھی ان کے ساتھ ملتی جلتی ہے، انہوں نے کہا کہ کئی ماہ گذر چکے تاحال سیلاب وبارش متاثرین حکومت کی طرف دیکھ رہے ہیں، بحالی کا کام بھی شروع نہیں ہوسکا ہے حالانکہ سیلاب زدگان کیلئے پوری دنیا سے پیسے آئے مگر کسی کو معلوم نہیں کہ یہ رقم کہاں اور کتنی خرچ ہوئی ،انہوں نے زور دیا کہ حکومت سیلاب وبارش متاثرین کی بحالی کیلئے فوری وکرپشن فری اقدامات کرے۔

ای پیپر دی نیشن