اقلیتی برادری کو برابری کے بنیاد پر حقوق حاصل ہونے چاہئیں،نثارکھوڑو

Dec 19, 2022


کراچی (این این آئی)پیپلزپارٹی سندھ کے صدر نثار کھوڑو نے کہا ہے کہ ملک میں رہنے والوں کو برابری کے بنیاد پر حقوق حاصل ہونے چاہئیں،خواہ کسی بھی مذہب سے تعلق رکھنے والہ شخص کیوں نہ ہو اور پیپلز پارٹی بلاتفریق رنگ و نسل و مذہب کے سب کو برابری کے بنیاد پر حقوق دینے کی حامی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اتوار کو آرٹس کونسل کراچی میں مینارٹی رائٹس ڈی کے موقع پر سیمینار سے صدارتی خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہم تفریق پر یقین نہیں رکھتے اور یہ ہی وجہ ہے کے ماضی میں شہید ذوالفقار علی بھٹو نے ملک میں ہر ایک شخص  کو جس کی عمر 18 سال ہو ان کو اپنے ضمیر کے مطابق فیصلے کا اختیار دینے کے لئے ون مین ون ووٹ کا حق دلایا تاکہ ہر مکتبہ فکر سے وابسطہ افراد کو برابری کی حیثیت حاصل ہو۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے تو صوبائی اسمبلی سے لے کر سینیٹ تک ہر ایوان میں مخصوص نشستوں پر مینارٹی سے تعلق رکھنے والوں کو نمائندگی دے رکھی ہے اور پیپلز پارٹی کے سندھ حکومت نے اقلیتوں کے لئے سرکاری ملازمتوں میں بھی 5 فیصد کوٹا مقرر کر رکھی ہے تاکہ تفریق کی سوچ ختم ہو۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں  اقلیتوں کی عبادت گاہوں کو تحفظ فراہم ہے تاکہ وہ اپنے تہوار آزادی سے مناسکیں۔ انہوں نے کہا کے سندھ نے تو قائد اعظم محمد علی جناح کی 11 اگست 1947 کو پہلی دستور ساز اسمبلی سے خطاب کو ٹیکسٹ بک بورڈ نے سلیبس کا حصہ بنایا ہے جس میں قائد اعظم محمد علی جناح نے کہا تھا کہ ریاست پاکستان میں ہر اپنی اپنی عبادت گاہ میں جانے نے لئے مذہبی آزادی حاصل ہے بہت اس کا تعلق کسی بھی مذہب ،ذات یا نسل سے کیوں نہ ہو۔  انہوں نے کہا کے ملک میں رہنے والے سب برابر ہونے چاہئے اور اقلیت کا تصور ختم ہونے چاہئے۔

مزیدخبریں