ٹنڈوالہ یار (رپورٹ : راجہ جاوید خانزادہ) پاکستان راہ حق پارٹی ٹنڈوالہ یار زون ٹو کا انتہائی اہم اجلاس وارڈ نمبر 16 میں راہ حق پارٹی سندھ کے نائب صدر سید سکندر شاہ کی زیر صدارت منعقد ہوا ، اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وارڈ نمبر 16 کے ساتھیوں کا جوش و خروش دیکھنے میں آیا۔15 جنوری کو وارڈ نمبر 16 سے خلیل احمد عباسی کامیاب ہوں گے ، ضلعی جنرل سیکرٹری کلیم اللہ قائم خانی نے کہا کہ راہ حق پارٹی ٹنڈوالہ یار کی انتخابی مہم کا باقاعدہ آغاز ان شاء اللہ 25 دسمبر سے کریں گے ، ٹنڈوالہ یار کے مظلوم عوام راہ حق پارٹی کی جانب دیکھ رہے ہیں ، حافظ ظہیر کشمیری نے اپنے خطاب میں کہا کہ علاقے کے مسائل کے حل کے لئے راہ حق پارٹی نے برسات میں غریب متاثرہ عوام کی دل کھول کر خدمت کی ہے ، برسات نے ہر پارٹی کی خدمت کے جذبے کا پول کھول دیا ، ارشد کشمیری نے اپنے خطاب میں کہا کہ اب وقت آگیا ہے کہ ٹنڈوالہ یار کے عوام اپنے مسائل کے حل کے لئے دینی جماعت راہ حق پارٹی کو ووٹ دیں ، طالب جویو نے اپنے خطاب کہا کہ راہ حق پارٹی کی جیت کے لئے سر دھڑ کی بازی لگا دیں گے ، ان شائ اللہ استری نشان جیت کا نشان ثابت ہوگا ، اس موقع پر شاہد کشمیری ، انجینئر رضوان عباسی ، مذمل کشمیری ، مولانا ملک قاسم ، خالد انصاری ، عابد کشمیری ، عبدالرحیم معاویہ ، مشتاق کمہار ، خلیل احمد عباسی و دیگر رہنما بھی موجود تھے ، مولانا اصغر تھیبو نے دعا کرائی
پاکستان راہ حق پارٹی ٹنڈوالہ یار زون ٹو کا اجلاس
Dec 19, 2022