IMF کا دبائو ، حکومت واپڈا کی نجکاری کرنا چاہتی ہے،صدر واپڈا یونین


حیدرآباد( بیورو رپورٹ ) پبلک سیکٹر ٹریڈ یونینز کا حکومت سے واپڈا اور دیگر اداروں کی نجکاری کے منصوبے کو روکنے کا مطالبہ آل پاکستان واپڈا ہائیڈرو الیکٹرک ورکرز لیبر یونین سی بی اے کے مرکزی صدر عبداللطیف نظامانی نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ واٹر اینڈ پاور ڈویلپمنٹ اتھارٹی واپڈا کی نجکاری کے منصوبے کو ملتوی کرے کیونکہ نجکاری سے بجلی کی قیمتوں میں مزید اضافہ ہوگا،جس سے  ملک میں عام لوگوں کے مسائل مزید بڑھیں گے۔ان  خیالات کااظہار پاکستان کی پبلک سیکٹر ٹریڈ یونینز کے دیگر رہنماوں کے ہمراہ حیدرآباد پریس کلب میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کر  رہے تھے۔انہوں   نے نشاندہی کی کہ آئی ایم ایف و دیگر بین الاقوامی قرض دہندگان کے دبائو کی وجہ سے حکومت تمام اہم اداروں کی نجکاری کرنا چاہتی ہے۔لیکن اس سے قومی مفاد کو شدید نقصان پہنچے گا کیونکہ واپڈا جیسے اداروں کا ملک میں بہت اہم کردار ہے۔

ای پیپر دی نیشن